• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد، امام بارگاہوں، کھلے مقامات پر فول پروف حفاظتی اقدامات کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان بچت بازاروں اور مخیر حضرات کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم کے موقع پر سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے،لوگوں کی کثیر تعداد کے باعث ممکنہ بدنظمی کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے،علاقہ پولیس بچت بازاروں اور راشن تقسیم کے منتظمین سے رابطوں میں رہے،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ نماز تراویح کے موقع پر تمام مساجد،امام باگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر حفاظتی اقدامات فول پروف بنائے جائیں،پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو نماز تراویح کے مقامات کے اطراف رکھا جائے،صوبے کے تمام اضلاع میں حفاظتی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید