• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا لیہ کیمپس اساتذہ، ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)لیہ کیمپس جامعہ زکریا کے اساتذہ اور ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ زکریا ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکریٹری اے ایس اے اور مرکزی نائب صدر فپواسا انجینئر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی آفیسریونین کے صدر رانا جنگ شیر ایمپلائز یونین کے صدر صفدر ملک اور جنرل سیکٹری رانا مدثر نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب گورنمنٹ کی بے حسی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ جامعہ زکریا لیہ کیمپس کے ملازمین اور اساتذہ کو پنجاب گورنمنٹ نے لیہ یونیورسٹی میں ایک سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا مگر پنجاب گورنمنٹ نے ابھی تک لیہ یونیورسٹی کے ٹریژرر کی تقرری نہیں کی جس سے یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے اور اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی چار ماہ سے نہیں ہوسکی ۔ عدم ادائیگی پر واپڈا نے بجلی بھی کاٹ دی ۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاء الدین زکریا اور ایمپلائیز یونین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بہاء الدین زکریا کے اساتذہ اور ملازمین کو فی الفور جامعہ زکریا میں ضم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔
ملتان سے مزید