ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع میں 3 لاکھ سے زائد مفت تھیلے حقداروں کو مہیا کیے جاچکے ہیں عوامی سہولت کیلئے ایک تھیلا لینے والے شہریوں کو بیک وقت 20 کلو آٹا دینے کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر سکیننگ کاؤنٹرمیں مزید اضافہ کیا جائےگا ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز آٹا سپلائی پوائنٹس کے دورے کے موقع پرکی، سی پی او منصورالحق رانابھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے سکیورٹی سمیت انتظامی معاملات پر بریفننگ لی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ 20کلو آٹا دینے سے شہریوں کو بار بار چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔