• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال، مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ، بزرگ خاتون جاں بحق، 19 زخمی، پشاور اور ڈیرہ میں مظاہرے، کلاچی میں آٹا بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیو ال ( نمائندگان جنگ ) ساہیو ال میں بھگد ڑ ، خا تون جا ں بحق ،19زخمی ،پشاور اورڈیرہ میں مظاہرے کئےگئے جبکہ کلاچی میں آ ٹا بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا،پشاور شہر کے مختلف علاقون میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں آٹا نہ ملنے پر مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک بند کر کے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، حکومت کی طرف سے مفت آٹا اسیکم کے تحت ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں آٹا نہ ملنے پر کوہاٹ روڈ اور حیات آباد فیز 6میں لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا مظاہرین نے سڑک بلا ک کرکے انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی مظاہرین کا موقف تھا کہ ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے دن بھر انتطار کے باجود آٹا فراہم نہیں کیا جارہا، اور ہمیں خالی ہاتھ گھر جانے کو کہا جارہا ہے۔احتجاجی مظاہرین نے کوہاٹ روڈ اور حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا حیات آباد میں مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے بی آر ٹی فیڈر سروس بھی کئی گھنٹے معطل رہی،آٹا ؒبحران ‘ سرکاری آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم ‘ انسانی جانوں کا ضیاع ‘ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کےخلاف جماعت اسلامی ڈیرہ کے زیر اہتمام ڈیرہ پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر جماعت اسلامی منظر مسعود خٹک ‘ ذون امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ‘ تحصیل امیر جماعت اسلامی ڈیرہ عقیل ڈمرہ ‘ تحصیل میئر درابن احسان اللہ میانخیل ‘ جے آئی یوتھ ضلع ڈیرہ کے صدر ملک سیف اللہ دھپ ‘ فرید اللہ فاروق تحصیل جنرل سیکرٹری پروآ اور کوارڈینیٹر الخدمت فاؤنڈیشن نعمان سعید سدوزئی کی قیاؒدت میں مظاہرہ کیا گیا ‘ شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز ‘ کتبے اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ‘ انہوں نے موجودہ حکومت اور آٹا بحران نامظور کے نعرے لگائے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی منظر مسعود خٹک ‘ ذون امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے آٹا کی تقسیم کے فارمولے کو جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے ‘ آٹے کی کوالٹی درست نہیں لائنوں میں غریب عوام کو ٹہرا کر حکمران رسوا کررہے ہیں ‘لائنوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے انسانی حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مفت آٹا تقسیم کے طریقہ کار کو تبدیل کرکے دکانوں پر آٹا ڈیلرز کے ذریعے عزت مندانہ طریقے سے دیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید