• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کیخلاف بڑھتی نفرت کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سینیٹر ثمینہ

کوئٹہ ( پ ر)سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو نکالنا اور مسجد کا تقدس پامال کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایسی کارروائیاں فلسطینی عوام کے مذہبی آزادی جیسے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری بالخصوص رواں سال کے آغاز سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کو رکوائے۔انہوں نے بیان میں ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعہ کی بھی بھرپور آواز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہا کہ ایسی نفرت انگیز کارروائیاں نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلاموفوبیا کا نتیجہ ہیں، ایسے واقعات کا تسلسل سے ہونا اس قانونی فریم ورک پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی ذمہ داریوں کے ساتھ ہونی چاہئے۔ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کو روکے۔اس قسم کے مذہبی منافرت اور تشدد کو ہوا دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں بھرپور آوازاٹھائی جسے امت مسلمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن پسند مذہب ہے اور اسلام میں شدت پسندی یا دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ دین اسلام ساری دنیا کے لئے امن کا پیغام دیتا ہے ۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مختلف ممالک خاص کر ہمارے ازلی دشمن بھارت میں سیاسی مقاصد کے حصول اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کا اظہار کرنے کے لئے اسلاموفوبیا کوہوا دی جاتی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ساری دنیا خاص کر مغربی دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور تدارک کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے مسلمانوں کے خلاف تشدد اور منافرت بڑھتی ہے۔ا ن کا کہناتھا کہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت کوروکنا ہوگاجبکہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے مذہبی رواداری کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔
کوئٹہ سے مزید