• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرپور مینڈیٹ ملے گا، بیساکھی کی ضرورت نہیں ہوگی، عمران

لاہور ( جنگ نیوز/این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے وقت میں ہمیں بھرپور مینڈیٹ ملے گا اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑے گی‘مجرموں کے ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے‘ اس کے اختیارات کو کم کرنے اور اسے نیچا دکھانے کی کوششوں کی عوام بھرپور مزاحمت کررہے ہیں اور یہ مزاحمت جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے زمان پارک میں ریٹائرڈ سیشن ججز کے وفد نے ملاقات کی اور 297ارکان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھاکہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا ہم کس طرح عام شہری کو تحفظ دے سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید