اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے شرط رکھی کہ عمران خان مذاکرات کیلئے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی انڈر ٹیکنگ آنی چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس اہم بات کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں ایک لائحہ عمل پر اتفاق رائے کریں۔