راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) بیرون ملک فرارہونے والے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئےپنجاب پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے رواں سال اب تک 37ریڈوارنٹ جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس رواں سالاب تک بیرون ملک بھاگ جانے والے 15 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لا چکی ہےان میںدہشت گردی، قتل، بھتہ مانگنے، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری شامل ہیں ۔ پنجاب پولیس کے ذرائع کاکہناہے کہ جن اشتہاریوں کوبیرون ملک سے واپس لایاگیا ہے ان میں علی یاسین، محمد یونس، شمس شہزاد، ظہیر احمد، محمد جنید، عمر شہزاد، جاوید اقبال،محمد خلیل خان، علی حسنین، اویس خورشید، غیور عباس، صہیب غنی، شاہد محمود ، شہباز اورنصراللہ شامل ہیں جنہیں انٹرپول کے ذریعے خلیجی ممالک، یورپ، جنوبی افریقہ، برطانیہ، ڈنمارک اور امریکہ سے گرفتارکرکے پاکستان لایا گیا ۔رواں سال یکم جنوری سے اب تک تقریباً تین ماہ کے دوران پنجاب پولیس نے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹس کیلئے 88 کیسز انٹرپول کوبھجوائے ۔