اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) سرمایہ کاری کے نام پر خاتون کو 28 لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا ۔۔تھانہ کوہسار میں آسیہ ملال نے مقدمہ در ج کرواتے ہوئے بتایاکہ وہ ڈنمارک میں رہائش پذیر ہے ۔ ستمبر2018میں جب وہ پاکستان آئی تو پاکستان میں سرمایہ کاری کی نیت سے پراپرٹی ڈیلر مسعود عباسی سے ملاقات کی ، جس کا دفتر F-10/2میں ہے اس نے دیگر کے ساتھ اپنی سوسائٹی بن عالم واقع چکری روڈ بارے بتا کر ہمیں وزٹ کروایا۔ اس نے تین پلاٹوں کی ڈوان پیمنٹ 22لاکھ روپے اپنی بہن کے گھر مسعود عباسی کو دی ، بقیہ رقم کی ادائیگی بذریعہ بینک کی ، 2018کے آخر میں وہ واپس ڈنمارک چلی گئی۔ کچھ عرصہ قبل وہ جب پھر پاکستان آئی تو بن عالم سوسائٹی اور مسعود عباسی بارے علم ہوا کہ وہ فراڈ میں ملوث ہیں ۔ مسعود عباسی سے جب رابط ہواتو اس نے پلاٹوں کا قبضہ دینے کی یقین دہانی کروائی ، پھر اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے صاف انکار کردیا۔میری ایک دوست عابدہ خلیل جو ڈنمارک میں ہوتی ہے سے بھی مسعود عباسی نے فراڈ کیا جس کا کیس لاہور میں چل رہاہے ۔