• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تنظیم کی جانب سے دیت، دمن اور ارش کی ادائیگی، 26 قیدی رہا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نجی تنظیم کی جانب سے دیت ، دمن اور ارش کی ادائیگی پرپنجاب کی جیلوں میں مقید 26 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ، مختلف جرمانوں اوردیت وغیرہ کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں رہائی کے منتظر قیدیوں کی خلاصی کے لئے قرشی فاؤنڈیشن کی جانب سے دیت ، دمن اور ارش کی مد میں تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کردئیے گئے جس پر مذکورہ قیدیوں کو بدھ کے روزرہائی مل گئی ،رہا ہونے والے ہر قیدیکو فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 ہزار روپے بطور عیدی بھی دئیے گئے۔اس موقع پر رہا ہونے والے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئےآئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے کہا واپس اپنے اپنے گھروں میں جاکر پرامن شہری بنیں اور معاشرے کی بہتری اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد سے مزید