• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا سلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش، آج مزید کا امکان

اسلام آباد راولپنڈی (، اپنے نامہ نگار سے،خبر نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد سمیت بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، جیکب آباد، کراچی اور کشمیر میں جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جڑواں شہروں میں بعض مقامات پر تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد 22،راولپنڈی میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعہ کے روز راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑں پر برفباری کا امکان ہے۔ دریں اثناءراولپنڈی میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے باعث شہر کی متعدد سڑکیں اور نشیبی علاقےزیر آب آگئے۔بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔بارش کے باعث ڈھوک الہیٰ بخش، ڈھوک کھبہ، آریہ محلہ، غریب آباد، رحیم آباد ،ڈھوک کشمیریاں اور دیگر علاقے زیر آب آئے ۔۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ شہر کے نشیبی علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا۔دریں اثناء سی ٹی او تیمور خان نے بارش کے دوران شہر میں ٹریفک روانی کا جائزہ لینے کیلئے اہم شاہراہوں کا معائنہ کیا اور سرکل و سیکٹر انچارجز سمیت تمام ٹریفک اہلکاروں کو دوران بارش شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور روڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اسلام آباد سے مزید