ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ سوائل سائنسز کے طلباء طالبات نے ممتاز احمد خان منیس کے ماڈل زرعی فارم ٹبہ سلطان پور میلسی کا اور ٹھٹھہ گرمانی ضلع کوٹ ادو کا مطالعاتی دورہ کیا۔ مطالعاتی دورہ کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سوائل سائنسز ڈاکٹرجام نیاز احمداور شعبہ ایگرانومی کے پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کی۔ڈاکٹر جام نیاز احمد نے بتایا کہ مطالعاتی دورہ کا مقصد طلباء طالبات کو جدید زراعت اور جدید طریقہ آبپاشی سے متعارف کرانا تھا۔ ممتاز احمد خان منہیس نے طلباء طالبات کو اپنے فارم پر مشینی طریقہ کاشت برائے گندم اور کپاس کے بارے میں بریفنگ دی اور ڈرپ اری گیشن سے بھی متعارف کرایا۔ طلباء نے وہاں بائیو گیس پلانٹ اور مچھلی فارم کا بھی معائنہ کیا۔