• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب میں فوج کو لیز پر زرعی اراضی دینے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)اہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے فوج کو لیز پر زرعی اراضی دینے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس عابد چٹھہ نے نے گزشتہ سماعت پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کومعاونت کیلئے نوٹس جاری کردئے ہیں،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ماہر قانون احمد رافع عالم کی وساطت سے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے فوج کو لیز پر زرعی اراضی دینے کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔جسٹس عابد حسین چٹھہ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا اور حکومت پنجاب کے 20 فروری کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا، جس میں فوج کو زرعی اراضی لیز پر دینے کی اجازت دی گئی تھی۔عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا اورجمعہ کو تحریری حکم جاری کر دیاتحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق فوج کا کام اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے نمٹنا ہے اور الیکشن ایکٹ کے تحت نگران حکومت کا کام روز مرہ کے فرائض سر انجام دینا ہے۔

اہم خبریں سے مزید