• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسوں کو ڈائیلاسز کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے، سیکرٹری صحت پنجاب

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اورسابق ایم این حنیف عباسی بھی موجود تھے۔۔کمشنر اورسیکٹریری صحت پنجاب نے آر آئی یو ٹی کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔کمشنر اور سیکرٹری صحت پنجاب نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ آر آئی یو ٹی میں تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔کمشنر نےپی ایچ اے کے حکام کو ہسپتال کے احاطے کو سر سبز و شاداب بنانے کی ہدایت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد عباس جنجوعہ نے بتایا کہ آر آئی یو ٹی کی عمارت 250 بیڈز پر مشتمل ہے۔ 15 مریضوں کا روزانہ ڈائیلسز کیا جاتا ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی ʼ او پی ڈی اور ڈائیلاسز کے شعبے مکمل طور پر فعال ہیں۔گردوں کی پیوند کاری کے لیے مشینوں کی تنصیب جاری ہے۔۔کمشنر کا کہنا تھا کہسیوریج سسٹم کا خاص خیال رکھا جائے۔انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی عوامی فلاح و بہبود کا کام ہے جوصدقہ جاریہ ہے۔سیکرٹری صحت نے کہاکہ نرسوں کو ڈائیلسز کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لیب کو فعال کیا جائے اور ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
اسلام آباد سے مزید