• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا فل کورٹ کا مطالبہ مضحکہ خیز، پرویز الٰہی

لاہور(جنگ نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ چکی ہے، فل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلئے الاپا جا رہا ہے، عدالتوں سے مفرور نواز شریف کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، جھوٹ بول کر جیل سے فرار ہونے والا کس منہ سے عدلیہ کو بھاشن دے رہا ہے۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید