لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج پیر کو سماعت کرے گا ۔درخواست مقامی وکیل شاہد رانا نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی ہے ۔