• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات پر اتفاق رائے کیلئے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے رابطے کرینگے، سراج الحق

لاہور(جنگ نیوز،نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے رابطوں کا اعلان کیا ہے اور انہیں منصورہ کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے مذاکرات کے آغاز کی دعوت دی ہے،انہوں نے کہا کہ 2صوبوں میں الیکشن سے مسائل حل نہیں ہونگے، کاش سیاست دان انتخابات کی ایک تاریخ پر متفق ہوجائیں۔سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ سیاسی، معاشی بحران کے بعد ملک آئینی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید