ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رمضان المبارک میں غیر معیاری خوراک کی تیاری اور فروخت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کاروائی کرتے ہوئےمعیار بہتر نہ ہونے پرمتعدد فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد، 60 لٹر غیر معیاری مشروبات، 10 کلو ایکسپائرڈ چاکلیٹ، 5 کلو ملاوٹی مرچیں تلف کردیں، تفصیلات کے مطابق منیر آباد بہاولپور روڈ ملتان پر واقع کولڈ کارنر کو ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی پر 10 ہزار، پرانا شجاع آباد روڈ فاروق پورا میں سویٹس کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کا استعمال کرنے، ائل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر بیکری یونٹ کو 50 ہزار، گلگشت بوسن روڈ ملتان میں ریسٹورنٹ کو فریزر میں گندگی پائےجانے، کھانوں کی تیاری میں ناقابلِ سراغ رنگوں کا استعمال کرنے پر 12 ہزار روپے ، پیر پٹھان بازار جہانیاں میں مضر صحت اشیاء کی موجودگی پائے جانے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر ہوٹل کو 15 ہزار اور لنڈو مسجد بوریوالا میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔