• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران تم ڈوب رہے ہو، سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑوگے، مریم نواز

لاہور(جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ ہیں، یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےدوراہے پر کھڑےہیں جہاں ہم ترکیہ بن سکتے ہیں یا ایک اور میانمار میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید