• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، ایڈہاک ڈاکٹروں کی مستقلی سے متعلق درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کورونا کے دوران ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونیوالے ڈاکٹروں کی مستقلی سے متلعق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر صائمہ آصف اور دیگر کی درخواست مسترد کردی، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کورونا وائرس وبا کے دوران 2020 میں ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کیا گیا، ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کی مدت ختم ہونے کے بعد گریڈ17 میں مستقل کیا جائے، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاران کے وکلا عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، ایڈہاک بنیاد سے مستقل کیسے کیا جا سکتا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید