• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے و ترقی، جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی کیخلاف انکوائری شروع

چکوال(نمائندہ جنگ) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی سردار نجف حمید کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیاگیا۔سابق نائب تحصیل دار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور خلاف ضابطہ ترقی پانے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن راولپنڈی نے متعلقہ محکموں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور انکوائری کا باقاعدہ آغازکردیاگیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے دو ماہ قبل نائب تحصیلدار نجف حمید کو معطل کر کے انہیں راولپنڈی دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی طرف سے منگل کے روز جاری ہونےو الے سرکلر میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر چکوال سے رپورٹ طلب کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید