اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (سی ایم اے راولپنڈی کمانڈ) کی سٹور ، ایم اور ای سیکشنوں کی پے منٹ سیٹوں سے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسر سمیت تقریباً ایک درجن سینئر آڈیٹرز کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں میں زیادہ تر حال ہی میں بھرتی ہونے والے سینئر آڈیٹرز کو لگایا گیا ہے ۔ جاری احکامات کے مطابق اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ظہیر عباس خان کو سٹور سیکشن سے ایف پی او ایم ایف سی بھمبر، سینئر آڈیٹرز محمد علی کو سٹور سیکشن سے ایف پی او اےکے سی مانسر، ثاقب علی کو سٹور سےیو اے 39پنجاب بی ڈی اے ، محمد اسلم اور نجاوت مرتضیٰ کو سٹور سیکشن سے سی ایم اے سب آفس اٹک ، محمد وحید اکرم کو ای سیکشن سے ایف پی او ایم ایف سی بھمبر، پرویز احمد کو ای سیکشن سے یو اے ٹین اے کے رجمنٹ بھمبر، حسن رضا کو ای سیکشن سے یو اے بارہ اے کے کیل ، جان محمد کو ای سیکشن سے یو اے 646مجاہد بن گجرات،محمد فیاض عاطف کو ایم سیکشن سے ایف پی او ایم ایف سی بھمبر، ڈی ای او جنید انور کو ایم سیکشن سے یونٹ سیکشن، سینئر آڈیٹرز محمد سفیان قمر کو ایم سیکشن سے ایف پی او اے کے سی مانسر، اعجاز رفیق کو سی اینڈ سی پی اے سی سے سٹور سیکشن،اکرم جاوید ، سعید ماؤلا، اویس سرور کو اے این پول سے سٹور سیکشن، محمد زبیر کو پنشن سیل سے سٹور سیکشن، رضا علی کو اے این پول سے ای سیکشن ، کائنات طاہر کو اے این پول سے ای سیکشن، حسیب عصمت کو پے سول سے ای سیکشن، وقار احمد کو اے ای سے ای سیکشن،ندیم اکبر کو فنڈ سے ایم سیکشن، آمنہ ادریس ، رجب علی کو اے این پول سے ایم سیکشن، محمد فراز کو اے این پول سے ڈی سول ،احتشام ظفر کو اے این پول سے پنشن سیل، سید علی رضا کاظمی کو اے این پول سے اے ای سیکشن ،ربیعہ بصریٰ کو پنشن سیل ، محمد عماد کو اے این پول سے فنڈ سیکشن اور امجد رحیم کو اے این پول سے پے سول میں لگا دیا گیا ۔