• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، قصائیوں، دودھ فروشوں، فروٹ او ر سبزی فروشوں کی من مانیاں

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں رمضا المبارک کے مقدس مہینے میں قصائیوں ٗدودھ فروشوں ٗفروٹ اور سبزی فروشوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں گوشت، قیمہ،دودھ ٗ دہی ٗسبزی اور پھلوں کی من مانی قیمتیں مقرر رکھی ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چھاپوں کے باوجود گرانفروشی کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔ قصائیوں کی جانب سے گوشت کا ریٹ 700اور800 جبکہ قیمے کے نام پر شہریوں کو 800روپے سے ایک ہزار روپے کلو جانوروں کی باقیات فروخت کی جارہی ہیں۔ اسی طرح دودھ کی قیمت 220روپے فی کلو تک اور دہی 240 روپے کلو شیر فروشوں نے مقرر کر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی طرح سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر نے لگی ہے اور صبح ایک ریٹ چلتا ہے جبکہ افطاری سے قبل قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا جاتا ہے انتظامیہ کی جانب سے چھاپوں اور جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن صورتحال جوں کی توں ہے عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں اور منافع خوروں کو لگام دینے کیلئے بھاری جُرمانوں سمیت انہیں جیل میں ڈالنا چاہیےاور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیے
پشاور سے مزید