پشاور(جنگ نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اینڈ ڈیویلپمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام سوئنیرز اور یو ایس ایڈ ماسٹرز سکالرشپ پروگرام کے تحت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے طلبہ و طالبات میں چیکس اور سوئنیرز تقسیم کئے. اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی، میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد ، پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان ، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر وائس چانسلر سیکرٹریٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذوالفقار، ڈائریکٹر انڈومنٹ فنڈ پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس اینڈ ڈیویلپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیڈ حبیب اللہ طارق بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے تحت زرعی یونیورسٹی پشاور کے تقریباً 16 طالبات کو سوئنیرز اور 26 ماسٹرز طلباء کو سکالرشپ ملے. جو ان کی ڈگری کورس مکمل ہونے تک جاری رہی گی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے حکومت ، ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈائریکٹریٹ آف فنانشل اسسٹنس اینڈ ڈیویلپمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور کی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ طلباء اس سکالرشپ پروگرام سے فائدہ اٹھا کر دن رات محنت کرکے اعلی تعلیم اور تحقیق میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکے گے اور ملک و قوم کی مستقبل کو روشن بنائے گے۔