• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں فلاحی تنظیموں کا افطار دسترخوان پروگرام

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ سماجی بہبود ضلع پشاور اور ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پشاور کی مختلف جگہوں پر غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے زیر اہتمام افطار دسترخوان پروگرام کا سلسلہ بدستور جاری ہے سیکرٹری سوشل ویلفیئر ضیائالحق اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر پشاور نورمحمد محسود کی نگرانی میں بدھ کے روز 15سو کے قریب مسافروں اور راہگیر روزہ داروں نے افطار دسترخوان پروگرام کے تحت افطاری کی پجگی روڈ پناہ گاہ روڈ میں افطار دسترخوان پروگرام کے تحت 141 روزہ داروں نے افطاری کی حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب ماں ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام 450 مسافروں اور راہگیروں نے افطاری کی ترس فاؤنڈیشن اور پیخاور ویلفیئر آرگنائزیشن نے پی ایس او پمپ جی ٹی روڈ پر 400 روزہ داروں کو افطار دسترخوان پروگرام کے تحت افطاری کرائی جبکہ ہیلپنگ یوتھ پاکستان اور ترس فاؤنڈیشن کی جانب سے خیبر بازار میں کل 450 لوگوں نے زوزہ افطار کیا۔ رمضان دسترخوان کا یہ سلسلہ پورا مہینہ جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید