• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمت لاہور میں 125‘ راولپنڈی میں 130روپے کلو ہوگئی

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ: حنیف خالد) پچیس دنوں میں شوگر کے ایکس ملز فی کلو ریٹ میں 35روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ سو کلو گرام چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت ہول سیل مارکیٹ میں بڑھ کر 5ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق چینی کی ہول سیل مارکیٹ میں قیمت میں ایک ہفتے کے دوران تیسری بار اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت تیسری بار 15روپے فی کلو اضافے کے نتیجے میں ہول سیل مارکیٹ میں 125روپے کلو تک چلی گئی ہے۔ جیو نیوز کی اس اہم خبر کے بارے میں جنگ نے جب پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر امجد حسین سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے اور پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایک سینئر ممبر نے جنگ کو بتایا کہ 6اپریل 2023ء کو بالائی سندھ کی شوگرملوں کے چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 10ہزار چار سو پچاس روپے فی سو کلوگرام ہو گئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید