• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے1981دیہات محفوظ ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ضلع کے1164میں سے981 دیہات میں محفوظ ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں جہاں کھلے عام فضلے سے پاک ماحول کے قیام کے لئے اپروچ ٹو ٹوٹل سینٹی ٹیشن واش پروگرام کے تحت او ڈی ایف(Open Defecation Free) کی سہولتیں فراہم ہونا باقی ہیں۔2014-15 سے جاری پروگرام کے تحت تحصیل راولپنڈی میں 183دیہات او ڈی ایف سرٹیفکیٹ حاصل کرچکے ہیں۔راولپنڈی تحصیل کے363میں سے 83 دیہات ابھی پروگرام میں شامل نہیں ہوسکے ۔پبلک ہیلتھ انجینئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایسے دیہات میں جہاں ابھی تک گھروں میں بیت الخلاء کا وجود نہیں تھا وہاں گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے اور صحت و صفائی کے بنیادی اصولوں پر عملدرآمدکرانے کیلئے پروگرا م چلایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اپروچ ٹو ٹوٹل سینی ٹیشن پروگرام کے ذریعےلوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے ، انسانی فضلے پر پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ ، فلیش استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھونے کا طریقہ ،پینے کے لیے صاف پانی کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید