• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، پنجاب بھر کے درجنوںایکسائز ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کے تبادلے

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کی طرح پنجاب بھر کے درجنوںایکسائز ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کے تبادلے کر دیئے گئے ۔ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم کو ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی تعینات کر دیا گیا جبکہ تنویر عباس کا تبادلہ کر دیا گیا۔تنویر عباس ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی کو تبدیل کر کے انتظامی محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعدددیگر افسران کے بھی تبادلے کیے گئے۔