• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی وے پیٹرول ریجن ملتان نے مارچ میں 267مقدمات درج، سیکڑوں ملزمان گرفتار کیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہما نصیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں پنجاب ہائی وے پیٹرول ریجن ملتان کی کارکردگی پنجاب کے باقی تمام ریجنز سے نمایاں رہی،مختلف نوعیت کے267مقدمات درج ، سیکڑوں ملزمان پابندسلاسل کیے،شراب و منشیات فروشوں کے خلاف 47 مقدمات درج کرکے 498 لیٹر شراب اور 2560گرام چرس کے ساتھ ہیروئن 410 گرام برآمد کی گئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 14مقدمات درج کر کے02کلاشنکوف، گن01، پمپ ایکشن01 ,پسٹل10اور 48 گولیاں برآمد کی گئی،ہائی ویز پر سفر کرنے والے 438افراد کو مختلف نوعیت کی ہیلپ فراہم کی گئی، 92 کس اشتہاری جس میں بی کٹگیری کے 90اور اے کٹیگری کے 02، عدالتیمفرران میں اے کٹیگری کے 05 اور بی کٹیگری کے 60مجرمان گرفتارکیے گئے، تیزرفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 131مقدمات درج کیے گئے مال مسروقہ میں موٹر سائیکل، 10عددچوری شدہ جنکی مالیت 453500 روپے، مضحرصحت گوشت 160گرام،سامان آتش بازی میں 06آٹیمز، 97A-MVO کے39 اور 242 ناجائز تجاوزات ہٹائیں گئی جبکہ18عدد گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔ ہما نصیب، ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وملازمان کو انکی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے بھی نوازا۔
ملتان سے مزید