• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے انٹرویو کا آف ائیر حصہ میڈیا پر وائرل ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چند دن کے وقفے کے بعد ملک میں ایک بار پھر ایک نئی لیکڈ ویڈیو کی گونج ہے۔ اینکر پرسن کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے انٹرویو کا آف ائیر حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں مریم نواز میزبان کو مختلف مواقع پر ریکارڈنگ روکنے اور انٹرویو کا حصہ نہ بنانے کی بات کر رہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حیرت ہے کہ اصل چونکا دینے والی گفتگو کو آن ائیر انٹرویو کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ اس حوالے سے مریم نواز نے جواب میں کہاکہ مطلوبہ معلومات نہیں تھیں اس لیے وہ ایسی کوئی بات نہیں کہنا چاہتی تھیں جو حقائق کے برخلاف ہو، شاید یہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں سے بھی جھوٹ کی ہی توقع رکھتےہیں۔
اہم خبریں سے مزید