• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی رنجشوں کو بھلا کر عوامی مسائل کے حل کیلئے متحدہونا پڑیگا، عمران خان سالارزئی

پشاور (وقائع نگار )حیات آباد جو آج کل بے شمار مسائل کا شکار ہے بلدیاتی نمائندوں کی رسہ کشی اور بے اتفاقی مسائل کو مزید گھمبیر بنا رہا ہے اس لئے ہمیں اپنی ذاتی رنجشوں کو بھلا کر عوام کی خدمت کیلئے آگے متحد ہونا پڑے گا ورنہ حیات آباد مسائلستان بن جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے نائب صدر و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے چیئرمین ملک اسامہ اور زاہد شنواری کے درمیان ہونے والے راضی نامے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکیا واضح رہے کچھ عرصہ قبل دونوں فریقین کے درمیان معمولی غلط فہمی کی بناء پر جھگڑا ہواتھا جس پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کئے تھے جس سے بلدیاتی نمائندوں اور علاقے میں بے چینی کی سی کیفیت تھی جس پر حیات آباد اور ملحقہ علاقوں کے بلدیاتی نمائندوں اور مشران نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے دونوں کو مذاکرات پر آمادہ کیا اور بالآخر صلح ہو گئی صلح کی تقریب فیز 3 پارک میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی عمران خان سالارزئی نے صلح میں کوشش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان تمام لوگوں کو اجر عظیم دیں جنھوں نے اس کار خیر میں مالی جانی مدد کی اور اس تنازعہ کا خاتمہ کرایا
پشاور سے مزید