• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر پشاور سے چیئرمین حیات آباد عمران سالارزئی کی ملاقات

پشاور ( وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے نائب صدر و چیئرمین حیات آباد عمران سالارزئی نے میئر پشاور حاجی زبیر علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی عمران خان سالارزئی نے میئر حاجی ذبیر علی سے حیات آباد میں سٹریٹ لائٹس اور بگڑتی ہوئی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی میئر پشاور نے چیئرمین عمران خان سالارزئی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد حیات آباد کا دورہ کرینگے اور حیات آباد کے تمام ذ مہ داران پی ڈی اے، پولیس اور بلدیاتی نمائندوں کا ایک گرینڈ اجلاس طلب کیاجائیگا جس کے بعد سب کے مشورے اور رائے سے حیات آباد کیلئے ایک مکمل جامع فل پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائیگا عمران خان سالارزئی نے مئیر پشاور کا حیات آباد کے عوام کیلئے جامع منصوبہ بندی کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس کو بہت جلد عملی جامہ پہنائیں گے۔
پشاور سے مزید