• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے کی ادائیگی کیلئے نواز شریف برطانیہ سے سعودیہ روانہ

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔نواز شریف اپنی لندن رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے قائد ایک ہفتے سے زائد سعودی عرب میں قیام کریں گے اور وہ شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔نواز شریف صاحبزادی مریم نواز سعودی عرب پہنچ گئیں اور وہ بھی عمرہ ادا کریں گے، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہر النساء ، بیٹا جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف بھی ساتھ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید