• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، نواز شریف پر پابندی کی درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی کے لیئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایات کی کہ جن عدالتوں سے نواز شریف ضمانت ملی ہے آپ اس عدالت سے رجوع کریں۔ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر میڈیا پر نشر کی جارہی ہے۔ نواز شریف اپنی تقریر میں عدلیہ اور معزز ججز پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ تمام ٹی وی چینلز کو نواز شریف تقریر نشر سے روکا جائے۔
اہم خبریں سے مزید