اسلام آباد (رپورٹ/حنیف خالد)محکمہ خوراک پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے بارانی اضلاع اٹک، جہلم اور چکوال گندم کا سرکاری گندم کوٹہ 10 اپریل سے بند کر دیا ہے، ضلع اٹک جہاں گندم کی فصل نہ ہونے کے برابر ہے جنوری 2023 سے پنجاب کا محکمہ خوراک 674 ٹن گندم یومیہ سرکاری کوٹہ دے رہا ہے جسے 21 مارچ 2023 کو کم کرکے 250 ٹن یومیہ کر دیا گیا۔ اسی طرح چکوال کا سرکاری گندم کا کوٹہ 83 میٹرک ٹن تھا وہ بھی 10 اپریل کو بند کر دیا گیا ہے۔