کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کےخلاف درج مقدمے کو ختم کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی ملک بھر سے تفصیلات جمع کرانے کیلئے کے لئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی عدالت نے ان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عمران خان کے خلاف درج مقدمے کو ختم کرنے کیلئے ان کے وکلاء نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔