• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت کے متاثرہ دکانداروں کا صوبائی حکومت سے اظہار تشکر

کوئٹہ (پ ر) زیارت کے متاثرہ دکانداروں نصیب اللّٰہ کاکڑ ، محراب خان کاکڑ ،انجمن تاجران زیارت کے نمائندوں اور متاثرہ دکانداروں نے مشترکہ بیان میںصوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ دکانداروں کے مالی نقصانات کا ازالہ کرنے پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ،سینئر وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دومڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر زیارت بشیر احمد بادینی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اس مالی معاونت سے دکانداران اپنا چھینا گیا روزگار کسی تک واپس بحال کر نے کے قابل ہو جائیں گے۔ ملک گل رنگ زیب عیسیٰ خیل ، نصیب اللّٰہ کاکڑ، میراجان لالا نے صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کی جانب سے متاثرہ دکانداروں میں تقسیم چیک کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران شرکاءسے خطاب بھی کیا۔ ساتھ ہی ضلعی حکام اور متعلقہ آفیسران کے بھی شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید