• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فراڈ کی انکوائری مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر پر برہم

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراڈ کی انکوائری مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر محمد فیصل پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ حکومت نہیں عوام آپکوتنخواہ ادا کرتے ہیں،انہوں نے تجوریاں نہیں بھر رکھیں، ملزم 5ماہ سے جیل میں ہے،سپریم کورٹ میں لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراڈ کے ملزم اویس مہدی کی درخواست ضمانت پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ انکوائری مکمل نہیں تو عدالت کیوں آئے ہیں؟ آپ کی کتنی تنخواہ ہے؟۔
اہم خبریں سے مزید