• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کر دی

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں ) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ سردار تنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،جبکہ ۔سینئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیرِ اعظم آزاد کشمیر،نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب تک فرائض سرانجام دینگے۔
اہم خبریں سے مزید