• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور ایرانی صدر کا رابطہ، سعودیہ سے تعلقات کی بحالی پر مبارکباد

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے ایرانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت، علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید