• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیکر خود کو مشکل میں ڈالا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیکر خود کو مشکل میں ڈالا، جمہوریت کیلئے الیکشن ناگزیر ، سیاسی جماعتوں میں ڈیڈلاک رہا تو کوئی اور فائدہ اٹھائیگا،جمہوریت کے تسلسل کیلئے الیکشن ہونا ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہوگا، ڈیڈلاک برقرار رہا تو کوئی اور فائدہ اٹھا لے گا۔ جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی قائدین اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے الیکشن مسئلہ پر ازخود نوٹس لے خود کو مشکل میں ڈالا، انتخابات کا معاملہ 23کروڑ عوام سے جڑا ہے، بہتر ہوتا وہ فل کورٹ تشکیل دیتے۔ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ، ادارے تنازعات اور تقسیم کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید