کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ مردم شماری میں سازش کے تحت لورالائی کی آبادی کم کی جارہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں انہوں نے بیان میںکہا کہ گزشتہ مردم شماری میں لورالائی کی آبادی 2 لاکھ 96 ہزار تھی جبکہ حالیہ مردم شماری میں کم کرکے 2 لاکھ70ہزار کردی گئی ہے جسے قبول نہیں لورالائی کی آبادی اس وقت 6 لاکھ کے قریب ہے لہٰذا صحیح مردم شماری کی جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب مردم شماری کے عملے کو گاڑیاں اوردیگر سہولیات فراہم نہیںکی گئیں جس کے باعث عملے کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑااس کا وفاقی اور صوبائی حکومت کوفوری نوٹس لیناچاہئےاگر لورالائی کی صحیح آبادی شمار نہ کی گئی توپیپلز پارٹی دیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرکے سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔