• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین فائر فائٹرز کی شاہ فیصل کالونی، ایک کی حیدر آباد میں نماز جنازہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تین فائر فائٹرز خالد شہزاد، محسن شریف اور افضال کی شاہ فیصل کالونی میں نماز جنازہ ،عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، فائر فائٹر سہیل کی میت حیدرآباد روانہ کر دی گئی ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ نیو کراچی صنعتی علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے جاں بحق فائر فائٹرز ہمارے ہیروز ہیں،چاروں فائر فائٹرز نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی، شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے خاندانوں کے لئے یہ ایک بڑا سانحہ ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز شاہ فیصل کالونی میں فائر فائٹرز خالد شہزاد، محسن شریف اور افضال کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، واقعہ میں شہید ہونے والے فائر فائٹر سہیل کی میت حیدرآباد روانہ کی گئی ہے جہاں کی تدقین عمل میں لائی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید