ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت گندم خریداری، مفت آٹا سکیم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں 651000 میٹرک ٹن گندم خریداری ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔شناختی کارڈ پر فری آٹے کا ایک تھیلا ملنے والے کو مکمل تین تھیلوں کا کوٹہ دیا جائے گا۔پرائس لسٹ واضح آویزاں کرکے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کروایا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں ابتک گندم کی سمگلنگ کیخلاف 105 چھاپے مارے گئے اور سمگلنگ میں ملوث 90 گاڑیاں پکڑی گئیں۔ 1956.05 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لیکر خریداری مراکز پر اتاری گئ۔ گندم کی سمگلنگ پر 4 ایف آئی آر درج کروائ جاچکی ہیں۔ ڈویژن میں ابتک 214399.5 میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ 88670.8 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔