گوجرانوالا(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزادکی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق4رکنی جے آئی ٹی نے موت کو طبعی قرار دے دیا ہے،ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عامر شہزادکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔