لاہور (نمائندہ جنگ)عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق افتخار رسول گھمن اپنے دو ساتھیوں عاصم حسین اور قیصر مشتاق کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کرتا رہا۔
ملزم کےاکاؤنٹس میں 2020 سے 2022 تک بیرون ملک سے 34 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 53 روپے جمع کرائے گئے،رقوم افتخار گھمن کے نجی بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹس میں 2020 سے 2022 تک جمع ہوئیں
ملزم 41 جعلی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کرتا رہا ، 2ساتھی بھی ملوث ہیں،ملزم کے 7 اکاؤنٹس میں جمع رقم کی مالیت 22 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، یہ رقوم ایک نجی بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئیں۔