لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قونصلیٹ آف ایران لاہور کے زیر اہتمام یوم القدس کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران میں تقریب ہوئی ۔ قونصل جنرل ایران مہدی مہدفرنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین اور مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے،کوئی بھی اسےخرید سکتا نہ ہی قبضہ کر سکتا ہے۔اب مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیںبلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس مسئلے پر قومی ریفرنڈم کروایا جائے۔ماہر خارجہ امور افیئرزمحمد مہدی نے کہا کہ مسلم امہ کیلئے یہ بہت خوش آئند خبر ہے کہ اتنے برسوں بعد ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی پر متفق ہوگئے ہیں ۔ سعودی عرب اور سيريا بھی اپنے معاملات طے کرنے کیلئے گفت و شنید کررہے ہیں اور قطر اور بحرین بھی سفارتی تعلقات کو بحال کر رہے ہیں ۔ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور جعفر روناس نے کہا کہ اسرائیلی نسل پرست رجیم کی دہشت گردی کی نوعیت عام شہریوں ، عرب کے ممتاز افراد اور ایرانی سائنسدانوں کے روزانہ قتل عام سے عیاں ہے۔