• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال خان

دنیا میں میٹھے پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ

جھیل بیکال جنوبی سائبیریا، روس میں واقع دنیا کی سب سے گہری اور میٹھے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ 12,500 مربع میل کے رقبے پر پھیلی اس جھیل کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 1637 میٹر (5,369 فٹ) ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ جھیل 336 چھوٹے بڑے دریاؤں سے فیضیاب ہوتی ہے اور دنیا کے کل میٹھے پانی کے 20 فیصد کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جبکہ روس کے کل میٹھے پانی کا 90 فیصد اس جھیل میں ہے۔

جنوبی سائبیریا کے منگول قبائل عرصۂ‌دراز سے اِس جھیل کو متبرک خیال کرتے ہیں، اگرچہ کئی جھیلوں کا رقبہ اِس جھیل سے زیادہ ہے لیکن یہ دُنیا کی گہری اور میٹھے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، دُنیا کے میٹھے پانی کا پانچواں حصہ اِس جھیل میں پایا جاتا ہے۔اس لیے یہ جھیل بیکال کے نام سے مشہور ہے، جس کا مطلب زندگی سے لبریز جھیل‘‘ یا ’’ساگر‘‘ ہے۔

روس کے لوگوں کو اِس جھیل سے بڑا لگاؤ ہے۔ ماسکو کی ایک سائنسدان نے اِس جھیل کودلکش موسیقی سے تشبِیہ دی ہے۔ بیکال جھیل بھی بیشمار خصوصیات کی مالک ہے، اِس کی مختلف خصوصیات میں دم‌بخود کر دینے والے ساحل، غیرمعمولی طور پر صاف‌شفاف پانی اور ایسے جاندار بھی شامل ہیں جو دُنیا میں اَور کہیں نہیں پائے جاتے۔

اگر آپ فضا سے بیکال جھیل کا نظارہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ اِس کا پانی نیلا اور اِس کی شکل نئے چاند کی مانند ہے۔ اِس لئے لوگ اِسے سائبیریا کی نیلی آنکھ بھی کہتے ہیں۔ اِس ایک جھیل میں شمالی امریکہ کی پانچ بڑی جھیلوں کے برابر پانی ہے۔

ایسی جھیل جس میں ڈوبنا ممکن نہیں

بحیرہ مردار (Dead Sea)ویسے تو یہ ایک سمندر ہے، مگر اس میں پانی کی مقدار دیکھی جائے تو یہ کسی جھیل کی طرح ہے اور اس میں نمک کی مقدار دنیا میں پانی کے کسی بھی ذخیرے میں سب سے زیادہ ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہاں کثافت اتنی زیادہ ہے کہ کوئی شخص پانی میں ڈوب ہی نہیں سکتا اور سطح پر تیرتا رہتا ہے۔ 

سطح سمندر سے 1486 فٹ نیچے ہونے کے باعث یہ دنیا کا سب سے نچلا مقام بھی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نمکین جھیل ہے۔سطح سے 420 میٹر (1378 فٹ) نیچے واقع ہونے کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں خشک سطح زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام ہے۔ بہت زیادہ نمک کی مقدار کے باعث اس میں کوئی آبی حیوانات اور پودے نہیں پائے جاتے۔