• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی میں کئی سال بعد جدید مشینیں نصب

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں کئی سالوں بعد ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، انجیوگرافی اور بیہوشی کی نئی اور جدید مشینیں نصب کر دی گئی ہیں جس سے مریضوں کو مفت سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ مشینوں کا افتتاح اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روبینہ بشیر نے جمعرات کواپنی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل کیا۔ اس موقع پر ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل و شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صبا سہیل، شعبہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر نواز لاشاری، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصراللہ میمن، اسپتال کے سابق اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر وہاب اللہ یوسفانی ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر روبینہ بشیر نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے ان مشینوں کی تنصیب کے لئے کوشاں تھیں لیکن اس سلسلے میں کافی مسائل درپیش رہے جنہیں دور کرنے میں اسپتال کے سابق اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر وہاب اللہ یوسفانی نے کافی مدد کی اور فنڈز ریلیز کرانے ، ٹیکنیکل مسائل حل کرنے ، پورٹ سے مشینیں کلیئر کرانے اور نصب کرانے تک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت سندھ، محکمہ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سندھ بینک، اے جی سندھ اور اسپتال کی ٹیکنیکل ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی اس سلسلے میں مدد حاصل رہی اور بالآخر مشینیں نصب ہوئیں اور آج ان کا افتتاح ہو رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید