• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پلان پرعمل جاری، گرفتاریاں زمان پارک پر نئے حملے کا منصوبہ، عمران

لاہور(خصوصی رپورٹر) علمائے کرام اور مفتیانِ عظام پر مشتمل 35رکنی وفد نے صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ،تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں کالعدم جماعتوں اور مسلح تنظیموں کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ علمائے کرام اور مفتیان عظام نے عمران کان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بازی کی بھی شدید مذمت کی ۔ عمران خان نے کہا انتہا پسندی اور فرقہ واریت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علمائے کرام کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے ،ایک ٹویٹ میں عمران خان نے علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے ، پولیس کے ذریعے مزید غیر قانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کر دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید